• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے،شبیر گردیزی

باغ (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنماء   شبیر حسین شاہ گردیزی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی حکومتیں آزادکشمیر میں میرٹ کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔  وویمن یونیورسٹی میں خلاف میرٹ تقرریوں کا احتساب عوامی مفاد میں ہے ۔  آزادکشمیر کے عوام راجہ فاروق حیدر سے   امید رکھتے ہیں کہ وہ میرٹ اور انصاف کا نظام قائم کریں گے ۔ قومی دولت  لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے ۔ باغ کے لوگ وزیر جنگلات سردار میراکبر خان اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس سے امید کرتے ہیں کہ وہ وویمن یونیورسٹی سمیت تمام اداروں میں  پڑھے لکھے اور اہل امیدواران کو ایڈجسٹ کریں گے  ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ  صحیح طور پر اپنے فرائض کی بجاآوری کرنے والے ملازمین تبادلوں سے دل برداشتہ نہیں ہوتے ۔ وویمن یونیورسٹی باغ میں تمام تقرریوں کی چھان بین ہونی چاہئے اور خلاف میرٹ اور خلاف قواعد ہونے والی تقرریوں کو منسوخ کرکے اہل لوگوں کو بھرتی کیا جانا ہی قرین انصاف ہے ۔  انھوں نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمہ گیر ترقی کے وژن کے مطابق انقلابی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ ماضی کی حکومتوں کی غفلت کے داغ کو بھی دھویا جائے اس سلسلے کا آغاز بے لاگ احتساب اور گڈ گورننس سے کیا جانا ضروری ہے ۔
تازہ ترین