• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لائیو سٹاک ملازمین میں موٹر سائیکل ماہانہ آسان اقساط پر تقسیم کیے گئے

ڈڈیال (نمائندہ جنگ) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے ملازمین میں موٹر سائیکل ماہانہ آسان اقساط پر تقسیم کیے گئے ، ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ناظم اعلیٰ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی خصوصی ہدایت پر معاون ناظم انتظامیہ راجہ نصر اقبال نے میرپور میں ملازمین کی موٹر سائکلز کی چابیاں تقسیم کی۔ تقسیم کی تقریب میں ضلع میرپور کے محکمہ ہذا کے تمام شعبہ جات کے ضلعی افیسران بھی موجود تھے۔ ملازمین نے خصوصی طور پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کا دل کے عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ کی بہتر کارکردگی کیلئے ناظم اعلیٰ کی قیادت میںشبانہ روز محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین