• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ، بھارتی قبضے کیخلاف سرکاری ملازمین،قوم پرست تنظیموں کے مظاہرے

راولاکوٹ  ( جنگ نیوز ) جے کے این ایس ایف، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسرکاری ملازمین تنظیموں کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو راولاکوٹ میں بھارتی قبضہ کے 69سال پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا، احتجاجی مظاہر ے کیے گئے ،مین چوک اور کچہری روڈ بلاک  ۔تفصیلات کے مطابق جے کے این ایس ایف، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسرکاری ملازمین تنظیموں کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو راولاکوٹ میں بھارتی قبضہ کے 69سال پورے ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا، احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا  جس دوران مین چوک اور کچہری روڈ بلاک کر دی گئی ۔  مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے این ایس ایف کے سیکریٹری   اکرام جہانگیر،ڈسٹرکٹ آرگنائزر رضوان رشید،اسامہ علی صیام  اور  توصیف خالق نے کہا کہ بھارت کی فوج نے ریاستی عوام پر ظلم اور بربریت کی بد ترین مثالیں قائم کی  ہیں،بھارت  مہاراجہ ہری سنگھ کی بدولت ریاست جموں کشمیر پر 27اکتوبر کو حملہ کر کے کشمیر کی عملاً تقسیم کا باعث بنا ۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیری  احتجاج کے ذریعے دنیا کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر   بھارتی قبضے اور ریاستی دہشتگردی کو ختم کروایا جائے ۔اس سے قبل بوائز کالج سے ایک ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نعرے بازی کررہے تھے، شرکاء نے کتبے اور بینر ز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر  پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ریلی سے   زبیر ایوب ،امتیاز خان ،اعجازشاہ   ،خالد محمود ،خورشید اقبال ،افتحار شاہین  نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین