• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھمبر ( نمائندہ خصوصی) انتظامیہ بے بس ہوگئی یا مسائل سے نظریں چرا لیں بھمبر میں ٹرانسپورٹرز سے لے کر زمینوں پر قبضے تک مافیا کا راج انتظامیہ سرکاری سطح پر ملازمین کو اکٹھا کرکے تقریبات منانے تک محدود عام شہری مسائل کی چکی میں پسنے لگا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نئی حکومت پی پی پی کی حکومت کی بیڈ گورننس کا خلا گڈ گورننس سے پُر کرے گی مگر نئی حکومت سے عام شہری کے خواب چکنا چور ہوگئے ایک طرف پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہیں ہوئے مسافروں سے آج بھی وہی کرایہ لیا جاتا ہے جو 110 روپے فی لیٹر کے عرصہ میں لیا جاتا تھا فروٹ سبزی اور چکن کی قیمتیں قریبی منڈیوں اور علاقوں سے دوگنا فروخت کی جارہی ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ نالہ بھمبر پر دونوں اطراف سے قبضے ہورہے ہیں باب کشمیر پل کے 3 در بند ہوچکے ہیں مگر کسی ایک طرف سے بھی انتظامیہ شہریوں کی بہتری کے لیے کردار ادا نہیں کرسکی عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور چوربازاری کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں وگرنہ عوام کی مایوسی حکومت کے خلاف نفرت میں بدل جائے گی۔
تازہ ترین