• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفیسر کالونی جلال آباد میں من پسند افراد کو مکانات الاٹ

مظفرآباد(نامہ نگار)آفیسر کالونی جلال آباد میں سرکاری من پسند افراد کو مکانات الاٹ کئی مستحق منہ دیکھتے رہ گئے۔کئی آفیسران نے مکانات کرائے پر دے رکھے ہیں ۔غیر ریاستی افراد کو بھی سرکاری مکان الاٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔حکومت آزادکشمیر سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق آفیسر کالونی جلال آباد میں سرکاری مکان من پسند اور غیر ریاستی افراد کو الاٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سنیارٹی میں استحقاق نہ رکھنے والے آفیسران کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ ہیں ۔متاثرہ آفیسران نے وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ،سیکرٹری سروسز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ بعض سرکاری آفیسران مکان کرائے پر دے رکھے ہیں اور غیر ریاستی لوگ بھی سرکاری رہائش کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔متاثرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ازسرنو جلال آباد آفیسر کالونی کے مکانات الاٹ کیے جائیں اور برابری کی بنیاد پر تمام اضلاع کو مکان الاٹ کر کے انہیں سرکاری رہائش کی سہولت دی جائے ۔
تازہ ترین