کھوئی رٹہ(جنگ نیوز ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھروٹ گالہ میں صدر معلمہ طاہرہ گلزار کی زیر صدارت یوم تاسیس کے حوالے سے کا پروگرام ہوا۔ پروگرام میں بچوں نے تقاریر ، ترانے اور ٹبیلو پیش کر کے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر معلمہ نے کہاکہ یہ خط ڈوگرہ سے آزاد کروا نے کیلئے ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں دیں، آج کے دن آزاد خطہ کے اندر ایک انقلابی حکومت قائم ہوئی تھی۔ پروگرام کے آخر میں ادارہ کی عربی معلمہ نے دعا کروائ۔ نادیہ زمان اور ساتھیوں نے ترانہ پیش کیا ۔