• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت سے محبت اور خدمت خلق بھی عبادت ہے،طاہر حیدر

مظفرآباد (نامہ نگار) انسانیت سے محبت اور خدمت خلق بھی عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما طاہر حیدر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں خدمت خلق کی تعلیم دیتا ہے۔ مریض کی عیادت، غریب کی پرورش، یتیم کی کفالت وہ عظیم کام ہیں ۔ رفاعی اور فلاحی کام بھی دین کا حصہ ہیں اور ان پر عمل کرنا دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کرنا بھی مسلمانوں پر لازم ہے۔ ہمارے نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ نے ہمیں پوری انسانیت سے محبت اور خدمت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور اصلاح کیلئے حقو ق العباد کی ادائیگی اور خدمت خلق انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین