• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ ترکی کی تجارت آئندہ سال 6 بلین ہو جائے گی

گجرات (نمائندہ جنگ) ترکی کے کمرشل قونصلر فرحت کواکلی نے کہا ہے کہ ترکی کی پاکستان کے ساتھ ایک بلین ڈالر کی تجارت ہے جو 2017ء تک 5یا 6 بلین کی ہو جائے گی، 2016 ء میں فری ٹریڈ معاہدہ پر عمل ہوتا ہے تو اس سے پاک ترک تجارت میں اضافہ ہو گا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مزید مواقع میسر آئیں گے، ٹرین منصوبہ مکمل ہو گا اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہی امپورٹ، ایکسپورٹ کا سلسلہ شروع ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں، تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمرشل قونصلرفرحت کواکلی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے چیمبر آپس میں اپنے ممالک کی مصنوعات متعارف کرانے میں اہم کردار اد اکر سکتے ہیں۔
تازہ ترین