• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یونیورسٹی آف گجرات اور مقامی پبلک سکول کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل سکول ترنم ریاض ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں نوتعمیر شدہ بلاک میں سیوریج ڈالنے کا منصوبہ 20دسمبر تک مکمل کیا جائے۔.، سیوریج لائنوں کا لیول مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہیے، لائنوں کی صفائی میں آسانی کیلئے ہر سو فٹ پر مین ہول رکھا جائے اور اعلی معیار کے پائپ استعمال کئے جائیں۔
تازہ ترین