• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ:ساحل پر پکنک منانے والے خاندان کے ہاتھ 4.4ملین پائونڈ کی کوکین لگ گئی

ڈبلن( جنگ نیوز) ایک آئرستانی خاندان کو ساحل پر پکنک کے دوران4.4ملین پائونڈ کی کوکین اتفاق سے ملی جسے ’’ ٹورپیڈو ‘‘ جیسی لوہے کی ٹیوب میں چھپایا گیاتھا۔ رواں سال اگست میں مائیکل واگن نامی شخص اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ’’کنٹری کلارے‘‘ میں ’’کل میکریہی‘‘ بیچ پر پکنک منارہاتھا کہ اچانک ساحل پر آبدوز نما ایک لوہے کی ٹیوب سے جاٹکرایا کچھ دیر تک اس ٹیوب کا معائنہ کر کے مائیکل اور اس کے اہلخانہ نے اسے وہیں چھوڑدیا تاہم پیر کومائیکل نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جب اس ٹیوب کو کھولا تو اس میں سے 75 کلو وزنی 4.4ملین پائونڈ مالیت کی کوکین برآمد ہوئی جسے کسٹم حکام نےقبضے میں لے لیا۔
تازہ ترین