• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی:نریندرمودی کی سیکرٹریزسے ملاقات ترجیحات کا تعین کیا جائے،بھارتی وزیراعظم

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی  نے بھارت سرکار کے مختلف سیکرٹریزسےملاقات کی ہے جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے 8مختلف شعبوں سے منسلک سیکرٹریزپر زوردیا کہ وہ اپنی ترجیحات کا تعین کرے۔ایک رپورٹ کے مطابق سیکرٹریز سے ملاقات کے موقع پر اب تک مختلف سرکاری شعبوں میں کیے گئے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹریز کے نئے گروپ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ یہ نئے گروپس مختلف سرکاری معاملات پر رواں سال نومبر کے آخر تک اپنی رپورٹس جمع کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی نے سیکرٹریز کے گروپ پر زوردیا کہ وہ بھارت کے 80کروڑنوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحات کا تعین کیا جائے۔
تازہ ترین