• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نجانے پاکستان میں وہ سورج کب طلوع ہو گا جب ہم مکمل طور پر دہشت گردی کے ناسور سے نجات پا لیں گے۔ سول و عسکری قیادت کی لاکھ کوششوں اور کاوشوں کے باوجود کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کی انتہا پسندانہ کارروائی کا نشانہ بن گیا ہے۔ جس میں ہمیں 60 سے زائد قیمتی جانوں کا ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ چند سال قبل لاہور میں بھی ایک پولیس ٹریننگ کالج کو ایسی ہی ایک کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ بلاشبہ ہمارے فوجی جوان اور محکمۂ پولیس کے اہلکار ملکی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کی پروا نہیں کرتے مگر حکومتی جماعت کو پولیس ٹریننگ کالجوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ دہشت گرد عناصر کو بھی جان لینا چاہئے کہ اُن کی کوئی بھی حرکت ہمارے جوانوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتی۔
(عثمان مبشر)
usman_mubashar821@gmail.com

.
تازہ ترین