• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ اپنے صوبے میں اصلاحات اور ترقی لانے کیلئے بڑے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی شادی ہالوں اور مارکیٹوں کو شام سات بجے بند کرانے کا فیصلہ ہے۔ بلاشبہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے کیونکہ رات گئے تک مارکیٹیں کھلی ہونے کی وجہ سے زیادہ استعمال سے بجلی زیادہ خرچ ہوتی تھی مگر حکومت کو دیگر اہم پہلوئوں پر بھی کام کرنا ہو گا۔ حکومت کو چاہئے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کی طرف بھی توجہ دے۔ سندھ میں یہ دونوں شعبے سہولیات سے تہی دامن اور توجہ طلب ہیں شعبہ تعلیم کی ابتری کی وجہ سے شرح خواندگی میں کمی پائی جاتی ہے جبکہ صحت کی مناسب سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید کوفت کا سامنا ہے۔ حکومت اگر حقیقی معنوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنا چاہتی ہے تو ان مسائل کی طرف بھی توجہ دے۔
(فہد انور)
fahadanwar92.pk@gmail.com

.
تازہ ترین