• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوںکی حالت بہتر بنائی جائے

بد قسمتی سے پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں سرکاری اسپتال علاج معالجے کی تسلی بخش سہولیات مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔ دور دراز علاقوں میں موجود سرکاری اسپتالوں میں تو سرے سے ہی کوئی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی ہیں اورشہری علاقوں میں واقع سرکاری اسپتالوں کی حالت بھی کوئی قابلِ ذکر نہیں ہے۔ بیشتر اسپتالوں میں ڈاکٹر ہی دستیاب نہیں ہیں۔ جہاں ڈاکٹرز موجود ہیں وہاں مریضوں کے لئے بستروں کی تعداد ناکافی ہے، اسی طرح زیادہ تر اسپتالوں میں ضروری مشینیں خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میری حکومت سے گزارش ہے کہ بلا امتیاز شہری اور دیہی علاقوں کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ دکھی عوام کی تکالیف کا مداوا ہو سکے۔
(بشریٰ لطیف)
bushra.lateef@gmail.com

.
تازہ ترین