• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرا دوست شباہت ایک دن میری ہتھیلی دیکھ کر کہنے لگا،
’’تیرے ہاتھ میں زندگی کی بہت لمبی لکیر ہے۔‘‘
میں خوش ہوگیا،
’’یعنی میں بہت جیوں گا۔‘‘
پھر اللہ بابا نے خوش خبری سنائی،
’’تیرے ہاتھ میں دولت کی بھی بہت لمبی لکیر ہے۔‘‘
میرے دانت نکل آئے،
’’یعنی بہت پیسہ کماؤں گا۔‘‘
یار بادشاہ نے ایک اور پیش گوئی کی،
’’تیرے ہاتھ میں شہرت کی بھی بہت لمبی لکیر ہے۔‘‘
میری گردن اکڑ گئی،
’’یعنی بہت نام پاؤں گا۔‘‘
اس کے بعد پیر شباہت نے اعلان کیا،
’’لیکن تیرے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔‘‘
تازہ ترین