• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ144 کے 144ٹکڑے کروں گا،قربانی طے تھی، قصائی بھاگ گیا، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2نومبر کو صرف اسلام آباد نہیں راولپنڈی کو بھی بند کردیں گے‘ گرفتار کیا گیا تو پورا ملک بند ہوگا‘عدالتی فیصلے پر عمران خان کے مؤقف کا ساتھ دیں گے‘راولپنڈی میں دفعہ 144کا نفاذکیاگیا تو اس کے 144ٹکڑے کروں گا،قربانی طے تھی قصائی بھاگ گیا۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ آنےوالوں کو کہہ دیا ہے سات دنوں کا راشن لےکر آئیں‘ ہم پرامن رہیں گے ‘چھیڑا گیا تو برے کے گھر تک چھوڑ کر آئیں گے‘سات دنوں کےلئے اسلام آباد کے اسکول بند ہونے سے کوئی آسمان نہیں گرجائے گا ہم جاہل نہیں ہیں ،اسپتال کھلے رہیں گے، طاہرالقادری بڑے آدمی ہیں آج لندن پہنچ رہے ہیں ابھی تک ان کا آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘ انہیں لانے کےلئے لندن بھی جاسکتا ہوں۔ شیخ رشید نے جیل کو سسرال، ہتھکڑیوں کو زیور اور موت کو محبوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  خواہش ہے کہ نہ فوج آئے نہ مارشل لاء لگے ‘حکمران بزدل  اوربے کار ہیں‘جلسہ ہر صورت ہوگا‘ ٹریلر چلائیں گے تو پتہ چل جائے گا‘ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ وطن پارٹی کی درخواست مستر د کرچکی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ کیس کیسے لے لیا ہمارے وکلا فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین