• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس شخص کا گالیوں میں مقابلہ نہیں ہوسکتا، اے این پی اور پیپلز پارٹی فرد نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں،اسفندیار

 کوئٹہ(ایجنسیاں ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ  عمران خان کا گا لیوں میں مقابلہ نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ اے این پی  اور پیپلز پا رٹی  فرد واحد کے ساتھ نہیں بلکہ  جمہو ریت کے ساتھ ہیں ،کوئٹہ کو شام اور عراق جیسے حالات سے بچانا ہوگا پاکستان کے مسائل میں سب سے سرفہرست مسئلہ امن وامان کا ہے حکومت کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا ورنہ اس سے مزید سانحات رونما ہوسکتے ہیں وزیراعظم کو سی پیک کے  بارے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے خدشات کو دور کرنا ہوگا ،تحفظات دور نہ ہوئے تو کالا باغ ڈیم کی طرح اپنے مطالبات کیلئے ڈٹ جائیں گے صوبائی حکومت صرف ناکامی کا اعتراف نہیں بلکہ اپنی خامیاں بھی دور کرے ‘یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باروم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ‘صوبائی صدر اصغر خان ‘بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر غنی خلجی ‘منیر کاکڑ ‘خلیل پانیزئی اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ8اگست کو جوواقعہ رونما ہوا جس میں معروف وکلاء شہید ہوئے ، یہ خلاء ہم سالوں سال پورا نہیں کرسکتے لیکن حکومت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں کہ یکے بعد دوسرا دردناک واقعہ رونما ہوا انہوں نے کہاکہ ہمیں پنجاب  کی  ترقی پر اعتراض نہیں لیکن پسماندہ اور محکوم اقوام کی دادرسی کرنا حکومت وقت کا فرض ہے گوادر کاشغر اکنامک زون اس خطے کیلئے ایک اہم پروجیکٹ ہے اگر اس پر صحیح طریقے سے عمل کیاگیا تو اس سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی پسماندگی ختم ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت شروع دن سے لیکر آج تک عوام کو حقائق بیان نہیں کررہی  ہے کہ آیا اس پروجیکٹ میں مغربی روٹ شامل ہے یا نہیں حکومت اس سلسلے میں جرات کرتے ہوئے عوام کو تمام حقائق سے باخبر کرےاور معلوم کرے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو وعدہ کیا اس پر عملدرآمد ہورہا ہے یا نہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر پی اینڈ ڈی احسن اقبال مختلف اوقات میں مختلف دعوے کرتے ہیں اور آج تک انہوں نے روڈ کے متعلق عوام کو مطمئن نہیں کیا ۔
تازہ ترین