• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر خریدنا چاہتے ہیں، قطری وزیر دفاع

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو دونوں ممالک کے مفاد میں پائیدار اقتصادی تعاون سے مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات قطر کے وزیر دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے جمعرات کویہاں وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ قطری وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سے سپر مشاق اور جے ایف 17؍ تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکی دفاع سے متعلق عسکری سازوسامان کی تیاری کے لئے مشترکہ منصوبے قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ قریبی اتحادی اور برادر ریاست کی حیثیت سے پاکستان پر انحصار کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ قطر پاکستان کو اپنا اسٹرٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے اور ان تعلقات کو اولین حیثیت دیتے ہوئے اس ضمن میں ہر کاوش بروئے کار لائی جائے گی۔
تازہ ترین