• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقائق چھپانے والوں کے جج بننے پر پابندی ہونی چاہیے،جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ʼʼلاہور ہائیکورٹ کی انٹرویو کمیٹی کی جانب سے فوجداری مقدمات میں ملوث وکیل آصف ناز کو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے‘‘کے خلاف آئینی درخواست خارج کردی ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز درخواست گزار آصف ناز ایڈووکیٹ کی لاہور ہائی کورٹ کی انٹرویو کمیٹی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے اس حوالہ سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی ہے؟ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ پہلے اپنے اوپر فوجداری مقدمات درج کرواتے ہوپھر کہتے ہیں کہ جج بنادیں، جب پہلی دفعہ ہی آپ نے جھوٹ بول دیا تو زندگی  بھر یہی کرو گے،حقائق چھپانے والوں کے ایسی نشستوں پر آنے پر ہمیشہ کے لئے پابندی ہونی چاہیے،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ نہیں ہے اور اس نوعیت کی درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائرہی  نہیں کی جاسکتی ہے ، بعد ازاںفاضل عدالت نے ان کی درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی۔
تازہ ترین