• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی میں فورسز کی کارروائی :چار دہشت گرد ہلاک ، تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ہزارگنجی میں ایک کمپاونڈ پر  سیکورٹی فورسزکےچھاپےکے دوران فائرنگ کے تبادلے اور دستی بموں کے حملے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ اے ٹی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق  حساس  ادارے  ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہزارگنجی کے علاقے میں ایک کمپاونڈ پر جمعرات کی شب کو چھاپہ مارا فورسز کو دیکھتے ہی کمپاونڈ میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے  فورسز پر فائرنگ شروع کر دی  اور دستی بم بھی پھینکے  فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کمپاونڈ  کے علاوہ  علاقے کو  بھی گھیرے میں لے لیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک  جبکہ تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا  تھا ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو بھی قبضے میں لے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا جو کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کمپاونڈ سے کلاشنکوفیں، دستی بم  اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا ۔
تازہ ترین