• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں بھارتی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کیلئے مختلف ایجنسیوں پر مشتمل ایک گروپ (ایم اے جی) تشکیل دیا گیا ہے جو ان افراد کیخلاف تحقیقات کرے گا جن کے نام پاناما پیپرز اسکینڈل میں سامنے آئے تھے، یہ گروپ تیزی سے اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل توشار مہتا نے جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتوا رائے پر مشتمل بینچ کو بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی عدالت کی جانب سے بیرون ممالک چھپائے گئے کالے دھن کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم کو پانچ مختلف رپورٹس جمع کرا دی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم اے جی میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز، ریزرو بینک آف انڈیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور فنانشل انوسٹی گیشن یونٹ کے عہدیدار شامل ہیں۔
تازہ ترین