• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جیسی سرکار، ویسا سرکاری بینک!
مجھے ہفتے میں کئی دن وہاں جانا پڑتا ہے۔
گارڈ نسوار کے نشے میں چوکس ملتا ہے۔
کاؤنٹر پر پنشنرز کی قطاریں ہوتی ہیں،
لیکن کوئی کیشیئر فون پر گفتگو میں مصروف ہوتا ہے،
کوئی میسج میں،
کوئی گیم کھیلنے میں۔
کوئی افسر کافی پی رہا ہوتا ہے،
کوئی کولڈڈرنک،
کوئی خون۔
دیواریں پان کی پیک سے لال ہوتی ہیں،
اور عوام کے چہرے غصے اور بے بسی سے۔
میں منیجر کے کمرے میں جاکر بیٹھ جاتا ہوں۔
چائے پیتا ہوں،
اور صاحب میٹنگ میں ہیں،
چپراسی کو یہ جملہ سکھاکر نیند پوری کرتا ہوں۔
تازہ ترین