• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کُلاچی صاحب کے ہاتھ میں ہمیشہ ایک سونٹا ہوتا تھا۔
وہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانیوال میں ہمارے ہیڈماسٹر تھے۔
دورے پر نکلتے تو بچوں کا خون خشک ہوجاتا۔
وہ کسی کو کچھ کہتے نہیں تھے،
بہت ہوا تو کسی کو ڈانٹ دیا،
ورنہ گھور کے آگے بڑھ جاتے تھے۔
لیکن سب کی نظر سونٹے ہی پر رہتی تھی۔
ایک دن اعلان ہوا کہ کُلاچی صاحب ریٹائیر ہورہے ہیں۔
یہ سنتے ہی بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس پر ہمارے کلاس مانیٹر نے کہا،
"بچو! ایک بات یاد رکھنا۔
ہیڈماسٹر صاحب نئے آئیں گے،
سونٹا وہی پرانا رہے گا۔"
تازہ ترین