• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی،محمد زبیر، دانیال عزیز

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر ، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اب کہتے ہیں ان کے پاس زبردست مواد اور پاناما کیس سے متعلق ثبوت آگئے ہیں،تو کیا 15نومبر تک تحریک انصاف کے پاس پیش کرنے کیلئے ثبوت نہیں تھے،وہ پوری قوم کے سامنے جھوٹ کیوں بول رہے تھے ،پاکستان میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی، پی آئی آئی کی قیادت بتائے کہ جہانگیر ترین کے باورچی اور مالی لاکھوں روپے کے شیئر کے مالک کیسے بنے، عمران خان نے رائے ونڈ جا کر تھیٹر لگایا اور کہتے تھے کہ وزیراعظم رنگے کے ہاتھوں پکڑے گئے،جہانگیر ترین کے باورچی ”حاجی خان“ نے 37ملین کی گیم کھیلی،اس باورچی کو بھی قوم کے سامنے لایا جائے،پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر سے بھی سوال پوچھیں کہ جہانگیر ترین نے مالی اللہ یار کے نام پر 33ملین کے شیئرز کا کاروبار کیسے کیا۔ وہ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرنجکاری زبیر عمرنے کہاکہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت پاناما معاملے پر ایک گھنٹے کا بھی التوا نہیں مانگا، عدالت میں پی ٹی آئی نے اپنے وکیل حامد خان کو بغیر ثبوتوں کے بھیج کر انکی سبکی کروائی۔ حامد خان جیسے زبردست وکیل نے تحریک انصاف کا کیس لڑنے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان چلا چلا کر کہا کہ ثبوت ہمارے پاس ہیں لیکن ان کے وکیل کے پاس کچھ نہ تھا،عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ کرپشن میں ملو ث ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی اور اپنے گوشواروں میں بیرون ملک فلیٹس کا ذکر نہیں کیا۔ زبیر عمر نے کہاکہ جہانگیر ترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا جرم تسلیم کیا، عمران خان اپنے خلاف مقدمات کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ مسلم لیگ (ن) ےک رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ میڈیا تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کرپشن قوم کو بتائے، جہانگیر ترین وزیر ہوتے ہوئے کالے دھندے میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خریدی ہوئی زمین کو تحفہ ظاہر کیا، عمران خان تحریک انصاف کے فنڈز کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں آج تک جواب دنہیں دیا،فوڈ ٹیکس چور میں ملوث لوگ دوسروں کو درس دے رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں جاری مقدمے میں جواب دینے ہوں گے۔
تازہ ترین