• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس چھوڑ یں ، آئندہ الیکشن کی تیاری کریں، پارٹی رہنمائوں کا عمران خان کو مشورہ

سرگودھا ( آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اب پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں اور 2018 کے الیکشن کی تیاری کے لئے اقدامات کریں۔ 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں، ملک بھرمیں پارٹی کے عہدیداروں اور جن اضلاع میں پارٹی کے عہدیداران بنائے جانے ہیں ان کے فوری فیصلے کیے جائیں تا کہ الیکشن 2018 میں بھر پور طریقے سے لڑا جائے اور کامیابی حاصل کی جائے، جبکہ متعدد رہنمائوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب صوبہ خیبر پختونخواہ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ ڈیڑھ سال سے کم کا عرصہ باقی رہ گیا ہے، جاری منصوبوں کی رفتار کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، پولیس اور دیگر محکموں میں بھی خصوصی اقدامات کریں جس کے دورس نتائج عوام تک براہ راست پہنچے اور آئندہ الیکشن میں بھی خیبر پختونخواہ کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
تازہ ترین