• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے انچارج سرجن کی حیثیت سے اسپتال کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
ڈاکٹر کاشف ریٹائر ہوگئے ہیں۔
ریٹائرمنٹ سے پہلے کئی دن تک انھوں نے مجھے کام سمجھایا،
"آپریشن تھیٹر کو جراثیم سے پاک رکھنا۔
تمام آلات کو استعمال کے لئے تیار رکھنا۔
امراض کی تشخیص کے لئے جدید مشینوں سے فائدہ اٹھانا۔
مریضوں اور زخمیوں کو جلد شفا یاب کرنے کے لئے بہترین صلاحیتیں استعمال کرنا۔"
آخری دن میں نے ان سے کہا،
"جاتے جاتے کوئی خاص نصیحت کرتے جائیں۔"
ڈاکٹر کاشف نے کہا،
"ہاں، گُر کی بات یہ ہے کہ
ایک وقت میں بس ایک آپریشن کرنا۔"
تازہ ترین