• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی حمایت ہم سب کے مفاد میں ہے،ناہید میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی پیک کے حوالے سے ایک کا نفرنس کرا چی کے مقا می ہو ٹل میں منعقد ہوئی۔ کا نفرنس میں ملک بھر سے صنعتکا رو ں ،تا جرو ں ، کارو با ر ی ادا رو ں کے عہدیدا را ن ،عوامی نما ئندو ں اور سر کا ر ی افسرا ن نے شرکت کی ۔کا نفرنس کا انعقا د ما س ہیومن ریسورس سروسز نے سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ کے تعا ون سے کیا تھا ۔اس مو قع پر چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سی پیک منصو بے میں پا کستا ن کو اپنی مقا می صنعت و تجا ر ت کے مفادات کو محفو ظ بنا کر آگے بڑ ھنا ہو گا ۔ سی پیک کو ئی سہا نا خو اب نہیں بلکہ یہ بہت کم شر ح سو د یعنی صر ف 2فیصد سو د پر قرضہ ہے ۔سی پیک بہت تیزی سے تر قی کر تی چینی معیشت کی لا زمی ضرورت ہے ۔چین کو اپنی سر پلس صنعتوں اور مصنو عا ت کے لئے دنیا بھر میں منڈیو ں اور نئے را ستو ں کی ضرورت ہے ۔پا کستا ن میں انفرااسٹرکچر اور توا نا ئی کے مسا ئل ہیں اس لئے چین سی پیک میں انفراسٹرکچر اور توانا ئی کے منصوبو ں پر رقم خر چ کر رہا ہے۔ سی پیک کی حما یت ہما ر ے مفا د میں ہے کیو نکہ ہمارے پا س تیز تر قی کا دوسرا را ستہ نہیں ۔سندھ حکو مت چا ہتی ہے کہ کیٹی بندر سی پیک منصو بے کے تحت تعمیر ہو ۔ اس معا ملے میں وفا ق ہما را حا می ہے ۔ناہید میمن نے کہا کہ مشتر کہ مفا دا ت کو نسل کے اجلا س آئینی تقا ضو ں کے مطا بق ہو نے چاہئیں ان میں تعطل نہیں ہو نا چا ہئے ۔ انہوں نے فری ٹریڈ معا ہدو ں پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ فر ی ٹریڈ معا ہدے ،پا کستا ن کی مقا می صنعت و تجارت کے مفا دا ت کے تحت ہو نے چاہئیں۔کا نفرنس سے وزیر مملکت برا ئے پیٹرو لیم و قدر تی وسائل جا م کمال خا ن ،ٹی ڈیپ کے سر برا ہ ایس ایم منیر ،پاکستا ن نیشنل شپنگ کا رپو ریشن کے چیئرمین عارف الہٰی ،سیکریٹری صنعت سندھ عبدالرحیم سو مرو ،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خا لد تواب اور نا ئب صدر زبیر طفیل ،چیئرمین گوا در پور ٹ اتھا ر ٹی دو ستا ن جما لدین ،سینیٹر عبدالحسیب خا ن ،چا ئنا اوورسیز پو ر ٹ ہو لڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژانگ با ؤ ژو نگ ،ماریہ سلطا ن ،نقی با ر ی ،نذیر وید ،ڈائریکٹر ایس بی آئی ابرا ر احمد شیخ ،مریم چوہدری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین