• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایسوسی ایشن کی کراچی کو بجلی کی قیمت میں کمی سے محروم رکھنے کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن کے صدراسدنثار برخورداریہ نے نیپرا کی جانب سے کراچی کو بجلی کی قیمت میں 2.6 روپے فی یونٹ کمی کے فیصلے سے محروم رکھنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کی بجائے کہ پورے ملک میں یکساں کمی کا فیصلہ ہوتا،نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی کے فی یونٹ میں 48 پیسے کا اضافہ کرنے کی کے الیکٹرک کو اجازت دے دی ہے جو کہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے ملک کے اقتصادی اور صنعتی مرکز کیلئے اس غیر منصفانہ اور امتیازی سوچ کو ناقابل قبول قراردیا۔کے الیکٹرک ٹیرف دوسری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری اور کاروباری لاگت ز یادہ ہونے کہ وجہ سے یہاں برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے انہوں نے نیپرا اور وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کیساتھ اس امتیازی سلوک کو روکے اور کراچی کو ہنگامی بنیادوں پر مساویانہ ریلیف فراہم کرے۔
تازہ ترین