• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو بی جی نےفیڈریشن سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا،ایس ایم منیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی میں 2سال قبل یو بی جی نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف مالی بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا بلکہ مالی معاملات بہتر بنائے،ہمارے پہلے دونوں صدور میاں ادریس اور عبدالرؤف عالم کی طرح زبیر طفیل بھی یو بی جی کے نامزد تیسرے صدر کی حیثیت سے فیڈریشن چیمبر کے استحکام اور بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں کام کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان موٹرسائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹر ڈیلرزایسوسی ایشن (ماسپیڈا)  کے صدر اورکراؤن گروپ کے چیئرمین فرحان حنیف کی جانب سے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں حصہ لینے والےیو بی جی کے امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے یو بی جی کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل، سینئرنائب صدارت کے امیدوار عامر عطا باجوہ، ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر خالدتواب،سینیٹر عبدالحسیب خان،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز، عبدالسمیع خان،حنیف گوہر،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،فریدہ قریشی،سعیدہ بانو اور میزبان فرحان حنیف نے بھی خطاب کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ فرحا ن حنیف اوردیگر نوجوان یوبی جی کا مستقبل ہیں اور ہمارے گروپ کا قافلہ بڑھتاجارہا ہے۔انہوں نے یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سب سے زیادہ کام کرتے ہیں ،وہ ایک دیانتدار انسان ہیں اورفیڈریشن الیکشن کے حوالے سے پنجاب میں انکی گرفت مضبوط ہے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ حکو مت صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام انڈسٹری کیلئے پیکیج کا اعلان کرے ۔ایف پی سی سی آئی میں صدارتی منصب کیلئے امیدوار زبیرطفیل نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے یو بی جی کی قیادت گزشتہ دوسال سے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔ہماری سی پیک پر مکمل توجہ ہے۔
تازہ ترین