• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی تاجرتنظیمیں ہم پر اعتماد کا اظہارکر رہی ہیں،پی بی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ ،ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلئے پی بی جی اور بزنس مین پینل کے مشترکہ صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو ،یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم شائستگی کے ساتھ جاری ہے ۔ملک بھر کی تاجر تنظیموں کی جانب سے ہم پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ہمارے لیے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہر چیز سے مقدم ہے ۔ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ تاجروں و صنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے  ہمارے رہنما صف اول میں شامل رہے ہیں ۔ہم نے سڑکوں سے لے کر حکومتی ایوانوں تک ان کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے ۔پی بی جی کے رہنماؤں نے کہا کہ ایف پی پی سی سی آئی انتخابات کے لیے مرحلہ وار انتخابی مہم کو آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے ہر حصے میں جا کر ہم اپنے منشور سے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کریں اور ان سے مشاورت کریں گے ۔ہم ’’سولوفلائٹ ‘‘ کے قائل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی پی سی آئی کے انتخابات میں پی بی جی اور بی ایم پی کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
تازہ ترین