• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلادالنبیﷺ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ، رینجرز کی معاونت حاصل

خیرپور+جیکب آباد+ڈگری (بیورو رپورٹ/ نانگار ان) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں جشن میلا د النبیؐ  پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رینجرزکی معاونت بھی حاصل ہو گی تفصیلات کے مطابق  خیر پور: جشن میلاد النبیؐ پر امن وامان قائم رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی صدارت میں اہم اجلاس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی صدارت میں ہوا۔ جس میں رینجرز کے کرنل ضیاء الدین ملہی، ایس پی  غلام اظفر مہیسر ضلع امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا صدر الدین پھلپوٹو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان،معروف عالم الدین مولانا میر محمد میرک ،پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی ،سید کمال شاہ اور دیگر مکاتب فکر کے علماء شریک ہوئے۔ تمام شہر و دیہات میں صفائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کی ہدایات دی گئیں اجلاس میں شریک مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کو انتظامیہ کے ساتھ بھرپو ر تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر فورسز کو ضلع بھر میں امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے علمائے دین سے کہاکہ وہ جشن عید میلا النبیؐ مذہبی عقیدت و پر امن طریقے سے منائیں۔ انتظامیہ کا ان کے ساتھ بھرپور تعاون رہے گا۔ ایس پی غلام اظفر مہیسر نے کہاکہ ضلع بھر میں 71مقامات پر جشن عید میلاد النبیؐ کے پروگرام منعقد ہوں گے ہم نے پروگراموں کی حفاظت کی بہتر حکمت عملی بنالی ہے۔ رینجرز کے کرنل ضیاء الدین ملہی نے کہاکہ رینجرز فورس جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور پروگراموں کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دےگی۔ اجلاس سے امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا صدر الدین پھلپوٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جیکب آباد: ربیع الاول میں امن امان کے حوالے سے ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کی صدارت میں سنی علمائے کرام کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عبدالخالق قادری، سید امیر علی شاہ، مولانا محمد اسماعیل سکندری، عبدالغفار بروہی ،حافظ عباس کرمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ میلاد شریف کی ریلیوں اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔ ڈگری: دعوت اسلامی،سنی میلادمصطفی کمیٹی،غوثیہ فورس،میلادکمیٹی اوردیگر تنظیموں کی جانب سے ربیع الاول کاچاند نظرآتے ہی پرنور محافل کاآغازکردیا گیا ہے اورڈگری شہرکوربیع الاول کی مناسبت سے سجانے شروع کردیا گیا ۔غوثیہ فورس کے سرپرست اعلیٰ حاجی صفدرقائم خانی کے مطابق جشن عیدمیلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منایاجائے گا۔غوثیہ فورس کی جانب سے شہرکودلہن کی طرح سجایاجارہاہے،سنی میلاد مصطفی کمیٹی کے صدرآصف قاضی کے مطابق سنی میلادمصطفی کمیٹی نے تیس روزہ محافل کاآغازکردیاہے۔
تازہ ترین