• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرپسند دھان کے کھلیانوں کو آگ لگاکر فرار، مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، چور لاکھوں روپے کی کھادلے گئے

سکھر +خیرپور +محراب پور(بیورو رپورٹ +نا مہ نگار ان )سکھر:مبارک پور تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم صدام حسین زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ خیرپور: مختلف علاقوں میں جرائم کی تین بڑی وارداتیں ہوئی ہیں پہلی واردات اگڑا شہر میں ہوئی جہاں نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان لے گئے۔ دوسری واردات بہارو شہر میں ہوئی جہاں نامعلوم چور تھانے کے سامنےکھاد اور زرعی ادویات کے ڈ پو کے تالے توڑ کر ڈی اے پی یوریا کھا د زرعی ادویات کے 27کار ٹن اور ہزاروں روپے نقد چوری کر کے لے گئے جبکہ جرائم کی تیسری واردات گوٹھ بادل کھوڑو میں ہوئی جہاں نامعلوم چور زاہد علی کے دو بیل لے گئے علاقہ مکینوں کے مطابق جرائم پیشہ گر وہ ایک بار علاقے میں پھر سرگر م ہو گئے ہیں ۔خیرپور ناتھن شاہ :نامعلوم چور دکان میں نقب لگاکر ھزاروں روپئے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دریں اثناء گاؤں منگی جا بھان میں نامعلوم شر پسند دھان کے کھلیانوں کو آگ لگاکر فرار ہوگئے جسکے نتیجے میں آٹھ ایکڑ رقبے پر موجود لاکھوں روپئے مالیت کی دھان جل کر تباہ ہوگئی۔کند ھ کوٹ:تیز رفتارٹر یلر نے موٹرسائیکل سوار25سالہ محمد اسلم کوکچل د یا ،موٹرسائیکل پرسوارمیاں بیوی اور کمسن بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈرائیورفرارہوگیا ۔ گولیمارکے علا قے میں باگڑی برادری کے گھاس پھونس کےگھرخاکستر ہو گئے۔محراب پور :شہر کے وارڈ نمبر11آگرہ محلہ کا رہائشی ارشاد ملک عرف مادھوکثرت شراب کے باعث ہلاک ہوگیا۔
تازہ ترین