• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، بس الٹنے سے 30حر مجاہد زخمی،نواب شاہ اسپتال منتقل

خیرپور (بیورو رپورٹ) چونڈکو کے قریب سکندر آبا د روڈ پر سنجھورو سے پیر پگارا کی زیارت کے لیے گوٹھ شوکت بھنبھرو جانے والے حر مجاہدین کی بس الٹ کر کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں بس میں سوار 30حر مجاہدین زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع پر کئی حر مجاہدین جائے حادثہ پہنچ گئے اور انہوں نے زخمی حر مجاہدین کو مقامی اسپتالوں میں پہنچایا جبکہ 10شدید زخمیوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا شدید زخمیوں میں حوا، سوڈھی،سوبھو منگے پوٹو،لقما ن منگے پوٹو اور دیگر شامل ہیں واضح رہے کہ حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا خیرپور کی تحصیل نارا اورسکھر کی تحصیل صالح پٹ کے روحانی سفر پر ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کے حر مجاہدین کاان کی زیارت کے لیے نارا اور صالح پٹ جانے کا تانتا باندھا ہوا ہے ۔
تازہ ترین