• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی احمد: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا تحفظ کا مطالبہ

نوشہروفیروز(نامہ نگار) قاضی احمد کے قریب گائوں علن چانڈیو کے پسند کی شادی کرنے والے  جوڑے نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر نوشہروفیروز کی مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ پریس کلب نوشہروفیروز میں ميڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمضانہ کمبوھ نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے زکریا چانڈیو سے پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد میرے والد اکرم اور چچا جان کے دشمن ہو گئے ہيں اور مجھے اور میرے شوہر زکریاچانڈیو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے باعث ہم نے تحفظ کے لئے نوشہروفیروز کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔
تازہ ترین