• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو کے استعمال کو روکنے کیلئے پالیسی بنائی جائے، پروفیسر ندیم رضوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں سالانہ 30 لاکھ افراد سانس کی نالیوں کی تنگی کی دائمی بیماری (سی او پی ڈی) کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں  ان خیالات کا اظہارجناح اسپتال کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ اور پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر پروفیسر ندیم احمد رضوی ، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد راؤ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سیف اللہ بیگ نے سی او پی ڈی کے عالمی مہینے کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ پروفیسر ندیم احمد رضوی نے کہا کہ اس مرض میں سانس کی نالی دائمی طور پر سکڑ جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی ہےاس لئے تمباکو کے استعمال کوروکنے کیلئے پالیسی بنائی جائے تاہم زیادہ اہم یہ ہے کہ تمام ممالک عالمی ادارہ صحت کے ٹوبیکو کنٹرول کنوینشن پر عملدرآمد کرائیں ۔
تازہ ترین