• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہماری نوجوان نسل کا المیہ یہ ہے کہ کسی بھی نئی چیز کا نفع نقصان جانے بغیر اُسے بطور فیشن اپنا لیتی ہے۔ اسی طرح آئے روز متعارف کروائی جانے والی منشیات بھی نوجوان نسل کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔ منشیات کے استعمال میں روز افزوں اضافہ نوجوانوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ منشیات کے استعمال کے اس قدر بڑھتے ہوئے رجحان کی بڑی وجہ اِن منشیات کی عوامی مقامات اور گلی محلوں میں آسان دستیابی ہے۔ حکومت اور انتظامیہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود معاشرے سے اِس ناسور کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس محکمہ کو مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ والدین کو بھی اپنے بچوں کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے انہیں اس تباہ کن آفت سے بچانا چاہئے۔
(سماویہ خان لاہور)
www.mishal@yahoo.com

.
تازہ ترین