• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان نے اپنی آسانی اور آسائش کے لئے کئی ایک ایجادات کی ہیں۔ سیلفی بھی اِسی جدت پسندی کی ایک ایجاد ہے۔ دور حاضر کے بچے، نوجوان، جوان اور بوڑھے سبھی سیلفی کے شوق میں مبتلا نظر آتے ہیں اور سیلفی لئے بغیر وہ کسی بھی تقریب کو نامکمل سمجھتے ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے سیلفی کے دوران ہونے والی اموات میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ افسوس صد افسوس یہ کہ ہماری نوجوان نسل اِن حقائق سے واقف ہوتے ہوئے بھی خطرناک مقامات پر سیلفی بنانے سے نہیں چوکتی۔ اس حوالے سے والدین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اپنے بچوں میں اس بڑھتے ہوئے شوق کو خطرناک جنون کی صورت اختیار کرنے سے روکنا چاہئے۔ سیلفی کی شوقین خواتین کو احساس ہونا چاہئے کہ ان کی زندگی سیلفی سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
(فریحہ صدیق)
www.pakistan@gmail.com

.
تازہ ترین