• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق اور نادار افراد کی مالی امداد وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے، فیصل فاروق

سرگودھا(نامہ نگار)ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کی مالی امداد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں وزیراعلیٰ کی طرف سے چک نمبر 110 جنوبی کے محمد شبیر کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی سی او دانش افضال بھی موجود تھے۔ ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ اور ڈی سی او دانش افضال نے محمد شبیر کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔ محمد شبیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین