• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو اپنی تاریخ اور روایات سے آگاہ کرنے کیلئے منظم کوششوں کی ضرورت ہے،صدرممنون کی عرفان صدیقی سے گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کی نئی نسل کو اپنی تاریخ اور روایات سے آگاہ کرنے کے لئے منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کو جامع پروگرام تشکیل دینا چاہیے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نےگزشتہ روز ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے اپنے ڈویژن کے تحت چلنے والے علمی، ادبی اور تحقیقی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی ہیروز کے بارے میں ٹی۔وی پروگراموں اور تعارفی کتب کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے۔ صدر نے ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کی موثر ترویج پر زوردیا۔ 
تازہ ترین