• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل،340میگا واٹ بجلی ملے گی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت پانی وبجلی نے  چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3 کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق چشمہ ایٹمی پاور پلانٹ 3کی آزمائشی پیداوار کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پلانٹ سے رواں ماہ سے 340 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیفٹی اقدامات کے بعد چشمہ 3سے بجلی ملے گی  ۔پلانٹ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جس پر 85فیصد سرمایہ کاری چین نے کی ہے ۔ 
تازہ ترین