• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کا آغاز،مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، پریشر میں کمی، شہری پریشان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) موسم سرما آتے ہی حیدرآباد کے ایک درجن سے زائد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں شہری کھانا پکانے سے محروم،مختلف علاقوں میں ہوٹل اور نان کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ حیسکو کی جانب سے گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد موسم سرما شروع ہوتے ہی سوئی سدرن کمپنی نے بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کرنا شروع کردی،سوئی سدرن کمپنی کے ایک افسر کے مطابق موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی ہونے کے باعث ایسی شکایات موصول ہوتی ہیں،حیدرآباد میں گذشتہ کئی سال کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باوجود کمپنی نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے،حیدرآباد سٹی میںپھلیلی،قاضی قیوم روڈ،لطیف آباد نمبر 2,5,8,9،سحرش نگر،مین قاسم آباد و دیگر علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے صبح نو بجے سے رات نو بجے تک مختلف اوقات میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی ہورہی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایک ذمہ دار افسر کے مطابق حیدرآباد میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ لائنوں کا پرانی اور گیس چوری ہونا بھی ہے۔ جنگکی جانب سے اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کے جنرل منیجر عبدالرشید خانزادہ سے رابطہ کیا اور پیغام بھیجے گئے لیکن انہوں نے کال اٹینڈ کی نہ ہی پیغام کا جواب دیا۔
تازہ ترین