• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئرحیدرآباد کے سیکریٹری سمیت 4 ملزمان تفتیشی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی صوبائی عدالت برائے حیدرآباد نے حیدرآباد،ٹھٹھہ اور دادو میں اینٹی کرپشن کی مختلف کارروائیوں میں رنگے ہاتھوں رشوت لینے اور غبن کے الزامات میں گرفتار میئر حیدرآباد کے سیکریٹری،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول دادو،گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹنڈو حیدر کے نائب ہیڈ ماسٹر سمیت 4 ملزمان کو 5 دن کے تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا ہے، اسی عدالت نے جعلی سر ٹیفکیٹ دینے کے مقدمہ میں نامزد بدین کے پرائمری اسکول ٹیچر کی درخواست ضمانت مسترد کرکے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد رشوت ستانی کی خصوصی (صوبائی) عدالت برائے حیدرآباد کے جج محبوب علی جواہری نے اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد تھانے میں درج 70 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار میئر حیدرآباد کے پرسنل اسٹاف آفیسر و ایڈمن آفیسر الطاف بیگ اور ٹنڈو حیدر سے رنگے ہاتھوں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹنڈو حیدر کے نائب ہیڈ ماسٹر اختیار حسین خانزادہ کو 5,5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حیدرآباد کے حوالے کردیا، اسی عدالت نے اینٹی کرپشن سرکل دادو کی کارروائی میں سرکاری فنڈز میں خوردبرد اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول دادو محمد نواز کو اور اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کی کارروائی میں 5 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے اسسٹنٹ محراب خان کو 5,5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ اور دادو کے حوالے کردیا ہے۔ اسی عدالت نے اینٹی کرپشن سرکل بدین تھانے میں درج پی ایس ٹی ٹیچرکی جانب سے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے مقدمہ میں نامزد بدین کے پرائمری اسکول ٹیچر سیف الدین بھرگڑی کی درخواست ضمانت مسترد کرکے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
تازہ ترین