• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے پر قتل کے مرتکب ملزم کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے پھلیلی تھانے میں درج قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر جمعرات کو عمر قید اور مقتول کے ورثاءکو دو لاکھ روپے دیت کی ادائیگی کی سزا سنادی، تفصیلات کے مطابق ملزم نے 2010 میں پھلیلی بازار میں دلی ہوٹل کے قریب چھریوں کے وار کرکے محمد علی نامی شخص کو شدید زخمی کیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں ہلاک ہوگیا تھا۔ عدالت نے 2010 سے محمد علی کے قتل کے الزام میں سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ملزم شرف الدین عرف شرفو کو جمعرات کے روز جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے مقتول کے ورثاءکو دو لاکھ روپے دیت کی ادائیگی کا حکم دیا ہے،دیت کی عدم ادائیگی پر اسے مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
تازہ ترین