• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد،پانی کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بندھائی کالونی میں پانی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا، تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بندھانی کالونی میں مسلسل پانی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئےاہل علاقہ نے جمعرات کی شام روڈ پر نکل کر احتجاج کیا اور رکاوٹیں لگا کر روڈ کو بند کردیا جس کی وجہ سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی دنوں سے پانی نہیں آرہا اور کے الیکٹرک کی جانب سے چار چار گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا ہے، احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔  
تازہ ترین