• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70فیصد ریونیو فراہم کرنیوالے شہر کا کو ئی پرسان حال نہیں،یعقوب شہباز

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکریٹری محمد یعقوب شہبازنے کہا ہے کہ کراچی وہ شہر ہے جس کاستر فیصد سے زائد ریونیو پورے ملک میں جاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اس شہر کا کو ئی پُرسان حال نہیں کراچی کے ساتھ سو تیلی ماں جیساں سلوک افسوس ناک ہے لانڈھی ، کورنگی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ،ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹائون ، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموںمیں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے واٹر بورڈانتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ماہ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت کے سلسلےمیں جلوس بر آمد ہونگے گزشتہ ماہ محرم الحرام میں بھی مجلس عزاء پر حملے ہوئے جس میں کئی عزادار شہید ہوگئے ہم وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ماہ ربیع الاول کے پروگرام سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے فول پروف اقدامات کیئے جائیں تاکہ اس مقدس ماہ میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین