• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات،مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی  ( اسٹاف ر پو ر ٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے جمعرات کے روز دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر ہنماؤں سے ملاقات کی، حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور ، اظہار احمد ، اور رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی ، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی ، مظفر احمد ہاشمی ،برجیس احمد، مسلم پرویز،ڈپٹی سیکرٹری سیف الدین ایڈووکیٹ ، راشد قریشی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، قاضی صدر الدین ، عنایت اللہ اسماعیل موجود تھے، بعد ازاں حافظ نعیم الرحمٰن اور وسیم اختر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں کو  بریفنگ دی،حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس اختیارات ورکرز کی صور ت میں ہیں اگر ورکرز کو یکجا کیا جائے تو شہر کے حالات بدل سکتے ہیں ، ہمیں مثبت انداز میں سوچنا چاہیئے ہم متحمل نہیں ہوسکتے کہ ہماری سڑکیں ٹوٹی رہیں ، گٹر بہتے رہیں، ہم چاہیں گے کہ وسیم اختر نیک نیتی کے ساتھ شہر کی تعمیر ترقی میں آگے بڑھ کر کام کریں جماعت اسلامی یقین دلاتی ہے کہ ہر نیک کا م میں میئر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر کراچی کے مسائل کو حل کریں گے، جماعت اسلامی نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل میں میرا ساتھ دیں گے ۔
تازہ ترین