• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانو ن نافذ کرنے والے ادارے نے سرجانی ٹائون کے علاقے تیسر ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے خطرناک ٹارگٹ کلر افضل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں کئی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، علاقہ پولیس گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو خطرناک ملزمان غلام قادر اور محمد یاسین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے ، گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش لیاری اور پرانہ گولیمار میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔تیموریہ پولیس نے بفرزن میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان عاصم اور سنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین