• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی،قتل اور اسلحہ کے مقدمات میں 3افراد کو قید و جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گینگ ریپ اور ایک گھر کے چار افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو سزا سنادی ،عدالت نے ملزم عادل کو مجموعی طور پر 131سال قید 7لا کھ روپے جرمانہ ملزم باسط کومجموعی طور پر 110سال قید 4لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فيصلے میں کہا کہ ملزمان کو کم عمر ہونے کی وجہ سے سزائے موت نہیں سنائی گئی،جرم کرتے وقت ملزمان کی عمر 18سال سے کم تھی ۔پوليس کے مطابق ملزمان نے 2013میں ماڑی پور کے علاقے میں شوہر، بیوی اور دو بیٹوں کو قتل کیا تھا۔ ملزمان نے مقتولین کے سروں میں گولیاں ماری تھیں،ماں بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا،علاوہ ازیں مقامی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں ملزم  فیضان کو  چار سال قید اور 20ہزار جرمانہ عائد کی سزا سنائی ہے۔
تازہ ترین