• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کیمپ آفس منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کیمپ آفس خالی کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس یہاں منتقل ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بحال ہونے کے بعد کے ڈی اے نے کے ایم سی کو کیمپ آفس خالی کرنے کے لئے خط لکھا تھا پہلے اسےایڈمنسٹریٹر اور بعدازاں ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرہ کے ایم سی کیمپ آفس کے طور پر استعمال کرتے رہےکے ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی میئر نے اب اسے خالی کر دیا ہے اور جمعرات سے ناصر عباس یہاں منتقل ہوگئے ہیں وہ اسے اپنی مستقل رہائش کے لئے استعمال کریں گے۔
تازہ ترین