• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام،تعمیرات مسمار،ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فریدکو  ذرائع سے اطلاع ملی تھی  کہ قبضہ مافیا کے چند اراکین واٹروبورڈ کی اراضی پرقبضہ کررہے ہیں اور انہوں نے سرکاری زمین پر مکان کی تعمیر شروع کردی ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) نوازگوندل کو ہدایت کی کہ وہ فوری کارروائی کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،جس پر چیف سیکیورٹی آفیسر نے واٹربورڈ کے خصوصی اسکواڈ اور ایس  ایچ او معمار تھانہ و پولیس نفری کے ساتھ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں چھاپہ مارکر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ایک ملزم  اصلاحات خان کو گرفتار کرلیا اور بھاری مشینری کی مدد سے  راتوں رات سرکاری اراضی پر تعمیر کئے جانے والے مکان کو مسمار کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی حسن بخش ،اللہ بخش اور مسمات زرینہ بلوچ فرار ہوگئے چیف سیکیورٹی آفیسر نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 178/2016درج کروادیا ہے۔
تازہ ترین